کمسن لڑکی کی عصمت ریزی پر مقدمہ درج

حیدرآباد /18 مئی ( سیاست نیوز ) کمسن لڑکی کو باتوں میں بہلاکر اس کی عصمت ریزی کرنے والے کے خلاف پولیس عنبرپیٹ نے کارروائی شروع کردی ہے ۔ آج اس 14 سالہ 8 ویں جماعت کی لڑکی کی طبی جانچ کروائی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ باغ عنبرپیٹ علاقہ کی ایک خاتون جوتی نے جو ٹفن سنٹر میں کام کرتی ہے ۔ اس خاتون نے بتکماں کنٹہ علاقہ کے ساکن اومیش گوڑ کے خلاف شکایت درج کروائی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گوڑ اس لڑکی کو اپنی باتوں میں بہلاکر اس کی عصمت ریزی کرتا تھا ۔ پولیس عنبرپیٹ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔