حیدرآباد ۔ یکم / مارچ (سیاست نیوز) حبیب نگر پولیس نے ایک درندہ صفت معمر شخص کو گرفتار کرلیا جس نے کم عمر لڑکی کا جنسی استحصال کرکے اسے حاملہ بنادیا ۔ انسپکٹر حبیب نگر مسٹر کے مدھوکر سوامی کے بموجب 76 سالہ محمد عبدالوہاب ساکن آغا پورہ اسی علاقہ کی ساکن 13 سالہ کم عمر لڑکی جو آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے کی عصمت ریزی کی ۔ حالانکہ یہ واقعہ 6 ماہ قبل پیش آیا تھا لیکن اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب کم عمر لڑکی نے عبدالوہاب کی جانب سے کی گئی انتہائی شرمناک حرکت کا اپنے رشتہ داروں کے سامنے انکشاف کیا اور یہ پتہ چلا کہ لڑکی حاملہ ہے ۔ پولیس حبیب نگر نے عبدالوہاب کو فوری حراست میں لے لیا اور اس کی تفتیش جاری ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کو حیدرآباد پولیس کے بھروسہ سنٹر منتقل کیا گیا ۔