کمسن لڑکی کا اغواء و عصمت ریزی ،4 گرفتار

حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) کمسن لڑکی کا اغواء اور اس کی عصمت ریزی کے معاملہ میں پولیس جوبلی ہلز نے چار افراد کو گرفتار کرلیا ۔ لڑکی کا اغواء اور اسے دھمکاکر متعدد بار اس کی عصمت ریزی کی گئی ۔ پولیس نے اس خصوص میں 30 سالہ سدھیر جو پیشہ سے کار ڈرائیور بتایا گیا ہے کے علاوہ 20 سالہ سرینواسلو 29 سالہ سری راملو اور 31 سالہ شنکر کو گرفتار کرلیا ۔ سری راملو اس کمسن لڑکی کی جان پہچان والا شخص ہے ۔ جس نے لڑکی کے والدین کی غیر موجودگی میں اس کے مکان میں اس کی عصمت ریزی کی تھی اور کئی مرتبہ اس نے یہ حرکت کی تھی ۔ جس کو دیکھنے کے بعد 31 سالہ شنکر جو ڈرائیور تھا اس نے کمسن لڑکی کو دھمکانہ شروع کردیا اور اسکی ویڈیو تصاویر کو والدین کے سامنے پیش کرنے کی دھمکی دیکر اس نے لڑکی کی عصمت ریزی کی ۔ اس طرح ایک بعد دیگر نے لڑکی کو دھمکانہ شروع کردیا ۔ ان تین افراد کو لڑکی کی سری راملو کے ساتھ عصمت ریزی کی اطلاع حاصل ہوچکی تھی جس کے بعد انہوں نے جب دل چاہا لڑکی کا استعمال کیا ۔ اس کیس میں اصل سرغنہ ملزم سدھیر نے جو بورا بنڈہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ لڑکی کو اغواء کرکے اپنے ساتھ بیگم پیٹ علاقہ لے گیا اور وہاں اس کی عصمت ریزی کی جیسے ہی لڑکی کے ساتھ اس طرح کی کھلواڑ کا اسکے والد کو علم ہوا اس نے مسئلہ پولیس سے رجوع کردیا ۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد ان چار افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔