کمسن لڑکی سے دست درازی پر ایک شخص گرفتار

حیدرآباد 27؍ مارچ (سیاست نیوز) کمسن لڑکی سے دست درازی کے الزام میں رین بازار پولیس نے 35 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ۔ بتایاجاتا ہے کہ صابر ساکن گڈی باولی جو پیشہ سے قصائی ہے نے اسی علاقہ کی لڑکی سے دست درازی کی ۔ پولیس نے لڑکی کے والدین کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور لڑکی کو طبی معائنہ کے لئے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا ۔