حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( آئی این این) : کمسن طالب علم شیخ مصطفی الدین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اندرون 10 یوم موصول ہوگی ۔ جس کو چند روز قبل مہدی پٹنم گیریسن میں مبینہ طور پر چند نامعلوم فوجیوں نے زندہ جلادیا تھا ۔ دواخانہ عثمانیہ میں شعبہ فارنسک کے سربراہ ڈاکٹر تقی الدین خاں نے توثیق کی کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اندرون 10 یوم تیار ہوجائے گی پولیس کے حوالے کردی جائے گی ۔ اس دوران ایک فوجی نمائندہ بریگیڈیر انوپم شرما نے آج یہاں ریاستی اقلیتی کمیشن کی طرف سے طلب کردہ اجلاس میں تیقن دیا کہ تحقیقات میں فوج مکمل تعاون کرے گی اور خاطیوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا ۔۔