کمسن طالب علم کی تیز رفتار گاڑی چلانے کے دوران سڑک حادثہ میں موت

حیدرآباد۔4 نومبر (سیاست نیوز) تیز رفتاری سے گاڑی چلانا ایک طالب علم کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔ لنگر حوض علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 8 ویں جماعت کا طالب علم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے بموجب محمد عدنان صدیقی ساکن حفیظ پیٹ ٹولی چوکی اپنے دوست رضوان کے ہمراہ کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے نتیجہ میں اتفاقی طور پر برقی کھمبے کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں عدنان صدیقی دوران علاج فوت ہوگیا جبکہ اس کا دوست زخمی ہے۔ لنگر حوض پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔