کمسن طالب علم سوئمنگ پول میں غرقاب

حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک کمسن طالب علم سوئمنگ پول میں غرقاب ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 13 سالہ محمد عظیم جو وادی محمود علاقہ کے ساکن محمد یعقوب کا بیٹا تھا ۔ ایک انٹرنیشنل ا سکول میں تعلیم حاصل کر رہا تھا جو چوتھی جماعت میں زیر تعلیم تھا ۔ کل اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ وہ مقامی سوئمنگ پول گیا تھا جہاں تیراکی کے دوران سوئمنگ پول میں عظیم غرقاب ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس راجندر نگر نے سوئمنگ پول انتظامیہ کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے

ٹرین حادثات میں 2 افراد ہلاک
حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ٹرین میں سفر کرنے کی کوشش کے دوران ایک اور ٹرین سے اترنے کے دوران ایک پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ ٹرین حادثات کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 25 سالہ چندر جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ رویندرنگر فلک نما میں رہتا تھا ۔ آج فلک نما ریلوے اسٹیشن میں چندر موجود تھا ۔ جو چلتی ٹرین میں سفر کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دوسرے حادثہ میں 60 سالہ راج کمار جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ 5 اکٹوبر کو ٹرین کی زد میں آنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔