کمسن طالبہ کا جنسی استحصال‘پرنسپال گرفتار

حیدرآباد ۔ /30 ستمبر (سیاست نیوز) راجیندر نگر پولیس نے کمسن طالبعلم کا مبینہ جنسی استحصال کرنے والے اسکول پرنسپل کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وینکٹ رمنا جو اڈمس اسکول حیدر گوڑہ راجیندر نگر کا پرنسپل ہے نے مبینہ طور پر دوسری جماعت کے طالبعلم کا جنسی استحصال کیا تھا ۔ متاثرہ کمسن لڑکے نے پرنسپل کی اس حرکت کو اپنے والدین کو بتایا جس پر پولیس راجیندر نگر میں ایک شکایت درج کی گئی تھی اور تحقیقات کے بعد پولیس نے اسکول پرنسپل کو آج گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس راجیندر نگر کے اشوک چکرورتی نے کہا کہ تمام شواہد اکٹھا کرنے کے بعد ہی پرنسپل کے خلاف کارروائی کی ۔