حیدرآباد۔11۔نومبر (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز پولیس نے ایک ڈاکٹر کو کمسن اسکول طالبہ سے دست درازی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر ادے کمار ریڈی آج صبح بنجارہ ہلز روڈ نمبر 7 پر واقع خانگی اسکول میں منعقدہ میڈیکل کیمپ میں طلبہ کے طبی معائنہ کیلئے آیا تھا اور اسی دوران اس نے پانچویں جماعت کی کمسن طالبہ سے مبینہ طور پر دست درازی کی۔ 9 سالہ لڑکی نے ڈاکٹر کی اس حرکت کے خلاف اسکول انتظامیہ سے شکایت درج کروائی اور بعد ازاں والدین نے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ ڈاکٹر کے خلاف نربھئے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا۔