کمسن بیٹی کے قتل کے بعد ماں کی اقدام خودکشی

حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) زندگی سے بیزار ایک خاتون نے اپنی کمسن بیٹی کا قتل کرنے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا تاہم وہ بچ گئی ۔ یہ واقعہ ابراہیم پٹنم پولیس ڈیویژن کے مڈ گلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 39 سالہ اشوینی ہلاک ہوگئی ۔ اس لڑکی کو اس کی والدہ نے نامعلوم زہریلی دوا کو کھلادیا اور خود بھی استعمال کرگئی تاہم علاج کے دوران کمسن لڑکی فوت ہوگئی اور شاملہ بچ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خاتون کے شوہر کی 4 سال قبل موت ہوگئی تھی اور وہ اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ بھائی کی نگرانی میں زندگی بسر کر رہی تھی ۔ گذشتہ ہفتہ بھائی کی موت سے شاملہ دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور اس نے اپنے آپ کو ہلاک کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا اور اس نے اپنے ساتھی اپنی لڑکی کو بھی ہلاک کرنا چاہا ۔ چونکہ وہ اس کی پرورش کے متعلق فکر مند تھی ۔ پولیس مڈگلی ابراہیم رچہ کنڈہ کمشنریٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔