حیدرآباد ۔ 13 اکٹوبر ۔ ( سیاست نیوز) ریلوے پولیس کے بموجب 24 سالہ سپنا ساکن گاندھی نگر نے اپنی 20 ماہ کی لڑکی کے ساتھ آج شام گھٹکیسر کے قریب ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سپنا جو کمار کی بیوی تھی آج صبح سے ہی اپنی شیرخوار لڑکی شانوی کے ہمراہ پراسرار طورپر گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میں رشتہ داروں نے مشیرآباد میں گمشدگی کا ایک مقدمہ درج کروایا تھا ۔ اسی دوران گھٹکیسر پولیس کو ایک خاتون اور اُس کی لڑکی کی نعش ریلوے پٹریوں پر موجود ہونے کی اطلاع ملنے پر ا س کی شناخت کی گئی اور بعد ازاں مشیرآباد پولیس کو اس سلسلے میں اطلاع دی گئی۔