کمسن برادرنسبتی کے ساتھ جنسی بد فعلی میں ملوث بہنوائی گرفتار

حیدرآباد 24 مئی ( پی ٹی آئی ) صلع رنگا ریڈی کے علاقہ ترملگری میں ایک چھ سالہ لڑکے کے ساتھ اس کے ہی بہنوائی 20 سالہ آٹو ڈرائیور نے غیر فطری جنسی عمل کیا۔ ترملگیری پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر آر ایس راجو نے کہا کہ 22 مئی کو ملزم راجہ جو ایک آٹو رکشا ڈرائیور ہے اس لڑکے کو چاکلیٹ دلانے کے بہانے گھر لے گیا اور اس کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی بدفعلی کی ۔ بعدازاں لڑکے نے اپنے ماں باپ کو اس واقعہ کی خبر دی۔ جس کی بناء پر انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ بعدازاں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے راجہ کو گرفتار کرلیا ۔