کمزور طلبہ کیلئے خصوصی کلاسیس

یلاریڈی ۔29اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نویںجماعت مکمل کرنے والے اور دسویں جماعت میں داخلہ لینے والے کمزور ‘ سی گریڈ طلبہ کیلئے خصوصی کلاسیس منعقد کئے جارہے ہیں ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ ایم ای او مسٹر گوور دھن ریڈی نے مزید بتایا کہ منڈل کے 67 طالبات کو اور 80 طلبہ کو کمزور طلبہ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔ لڑکوں کو یلاریڈی گروکل اسکول میں اور لڑکیوں کو نظام ساگر کے کستوربا گاندھی اسکول میں خصوصی کلاسیس چلائے جائیں گے ۔ کمزور طلباء وطالبات کو پروان چڑھانے کیلئے بہترین موقع ہے ۔