کمبلے کوچ کے ایوارڈ کی دوڑ میں شامل

ممبئی ۔3 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) سابق لیگ اسپنر انیل کمبلے کوچ آف دی ایئر ایوارڈ کی دوڑمیں شامل ہوگئے۔ ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کی فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک انڈسٹریل گروپ انڈین اسپورٹس اونرز ایوارڈز کا سلسلہ شروع کرنے جارہا ہے۔ اسپورٹس مین آف دی ایئر کیلئے چتیشور پجارا ، روی چندرن اشون اور ہردیک پانڈیا میں مقابلہ ہے۔ ہاکی کے کھلاڑی ہریندر سنگھ ، بشیشوار نندی، بالون سنگھ اور گالفرو جے دیوچا کو بھی 11 نومبر کو ممبئی میں ہونے والے ایوارڈ زکیلئے نامزد کیا گیا ہے۔