حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : سلک فیاب ایگزیبیشن کا 3 جنوری کو کما سنگھم ، امیر پیٹ میں مسز شلیجا راما ایر ، آئی اے ایس ، ڈائرکٹر ہینڈلوم ، اینڈ ٹکسٹائیلز و اے پی ایز ( آئی / سی ) حکومت تلنگانہ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پر مسز شلیجا نے کہا کہ بافندوں اور صارفین کے مابین یہ نمائش ایک رابطہ ہے ۔ سلک فیاب ایگزیبیشن دفتر ڈیولپمنٹ کمشنر ہینڈ لومس ، وزارت پارچہ جات ، حکومت ہند کا بذریعہ نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( این ایچ ڈی سی ) لمٹیڈ ایک اقدام ہے ۔ 16 جنوری تک 11 بجے دن تا 8 بجے شب نمائش کے اوقات ہیں ۔ نمائش میں ریاستی حکومت کی ایجنسیاں / اپیکس باڈیز ، پرائمری ہینڈلوم ویوورس کوآپریٹیو سوسائٹیز اور ایسی ایجنسیاں جو حال ہی میں آغاز ہوئی انٹیگریٹیڈ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت کام کررہی ہیں شریک ہوں گی ۔ ہندوستان کے بہترین مقامات سے سلک پروڈکٹس کی نمائش کی جائے گی ۔۔