کمار وشواس کو لوک سبھا کا ضمنی انتخاب لڑانے کا مطالبہ

نئی دہلی۔26 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے اہم لیڈر کمار وشواس کو اجمیر پارلیمانی سیٹ سے ضمنی انتخاب لڑانے کی تجویز کے سلسلے میں پارٹی کی راجستھان یونٹ کے کئی لیڈر سیاسی امور کی کمیٹی (پی اے سی) سے ملاقات کرنے دہلی آئے ہیں۔ آگیوال نے کہا کہ راجستھان کے پارٹی امور کے انچارج کمار وشواش پچھلی بار جب ریاست میں آئے تھے تو وہاں کارکنوں نے ان سے لوک سبھا سیٹ سے ضمنی انتخاب لڑنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں تنظیم کو منظم کرنے کا کام مکمل ہو گیا ہے ۔پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ امیدوار کے انتخاب کا کام پی اے سی کرتی ہے ۔