کرناٹک ۔ /29 مئی (سیاست ڈاٹ کام)کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی دہلی میں کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد سے ملاقات کی اور کابینہ کی تشکیل پر ان سے تفصیل سے بات چیت کی۔ ان کے ساتھ جنتا دل (سیکولر) کے سیکرٹری جنرل دانش علی بھی موجود تھے۔ مسٹر کمار سوامی نے آزاد کے ساتھ کابینہ کی تشکیل کے لئے تفصیلی بات چیت کی اور مثبت پہلو سامنے آئے، جس سے امید ہے کہ جلد ہی کانگریس – جے ڈی ( ایس) مخلوط حکومت کی کابینہ تشکیل کی راہ ہموار ہو جائے گی۔کمار سوامی نے 23 مئی کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا اور حلف برداری تقریب میں ترقی پسند اتحاد کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس صدر راہل گاندھی اور مسٹر آزاد کے علاوہ متعدد غیر بی جے پی پارٹیوں کے لیڈر بھی موجود تھے۔ مخلوط حکومت بننے کے پانچ دن بعد بھی کابینہ کا قیام نہیں ہو پایا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کی تشکیل پر کانگریس نے اپنا فارمولہ پیش کیا ہے، جبکہ جنتا دل (ایس) نے اپنا الگ فارمولہ رکھا ہے۔کرناٹک وزیر اعلی کمار سوامی اور کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کی ملاقات ، کابینہ تشکیل کا مسئلہ سلجھنے کے آثارذرائع کا کہنا ہے کہ مسٹر کمار سوامی نے معاملہ کو سلجھا نے کے لئے صرف آزاد سے ملاقات کی۔ سمجھا جاتا ہے کہ پارٹی ہائی کمان سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد ہی کابینہ تشکیل کو منظوری مل جائے گی۔