کمارسوامی مودی کی حلف برداری تقریب میں شامل ہوں گے

بینگلورو،29مئی(سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے وزیر ایچ ڈی کمارسوامی جمعرات کو نئی دہلی میں نو منتخب وزیراعظم نریندرمودی کی حلف برداری تقریب میں شامل ہوں گے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کمارسوامی کل نئی دہلی آئیں گے اور حلف برداری پروگرام میں حصہ لیں گے ۔ لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے )کو زبردست اکثریت ملنے کے بعد نریندر مودی 30مئی کو مسلسل دوسری مرتبہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے ۔لوک سبھا کی 543 سیٹوں میں سے 542سیٹوں پر ہوئے الیکشن میں این ڈی اے نے 350 سے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں۔ پارٹی کے ذرائع نے یواین آئی کو بتایا کہ بی جے پی کی کرناٹک اکائی کے صدر بی ایس ییدیورپا بھی نریندر مودی کے حلف برداری پروگرام میں حصہ لیں گے ۔