کمارا سوامی غیر سنجیدہ چیف منسٹر: یدی یورپا

بنگلورو 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس ۔ جے ڈی (ایس) مخلوط حکومت کے 6 ماہ کی تکمیل پر ریاستی صدر بی جے پی بی ایس یدی یورپا نے کہاکہ ایک غیر سنجیدہ چیف منسٹر کمارا سوامی نے اپنے اقتدار کے 6ماہ مکمل کرلئے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ حکومت نہ تو کوئی سمت رکھتی ہے اور نہ کوئی مقصد کیوں کہ اِس کا چیف منسٹر خود غیر سنجیدہ ہے۔