بنگلورو۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی ایس نے کماراسوامی کو پارٹی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا ۔اس خصوص میں فیصلہ جے ڈی ایس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں ہوا ۔ اس میٹنگ میں بی ایس پی کے ٹکٹ پر کامیاب ایک رکن اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
وارناسی کا زیرتعمیر فلائی اوور انہدام حادثہ ،3 افراد کو بچا لیا گیا
وارناسی۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وارناسی کا زیرتعمیر فلائی اوور کے اچانک انہدام کے باعث ملبہ میں دبے 16 افراد کے منجملہ 3 افراد کو بحفاظت زندہ نکال لیا گیا۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے۔ بچاؤ اقدامات جاری ہیں۔ قبل ازیں مہلوکین کی تعداد 12 بتائی گئی تھی اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ کئی لوگ ملبہ میں خوف کے مارے بچاؤ کا اقدام نہ کرپانے کے باعث دبے ہوئے ہیں۔