کل ہند مزاحیہ مشاعرہ

منچریال۔27 فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمدافسر سماجی کارکن منچریال کی اطلاع کے بموجب 28فبروری بروز ہفتہ بمقام مسلم شادی خانہ منچریال بوقت 9.00بجے شب ایک عظیم الشان’’ کُل ہند مزاحیہ مشاعرہ‘‘ منعقد کیا جارہا ہے جس میں مقامی شعراء کرام کے علاوہ ملک کے نامور مزاحیہ شعراء کرام تشریف لارہے ہیں ۔ رکن لوک سبھا ‘ رکن اسمبلی ‘ چیرمین میونسپل منچریال کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔ جناب محمد افسر نے اہل ذوق حضرات سے کثیر تعداد میں مشاعرہ میں شرکت کی گذارش کی ہے ‘ مہمان خصوصی مسٹر راکیش سٹی کیبل ‘ محمد فیاض صاحب نے شرکت کی ۔