کل ہند مرکزی بزم محمدیؐ ورنگل کا سہ ماہی نعتیہ مشاعرہ

ورنگل ۔ 15 ۔ اگسٹ ( فیاکس ) جناب تاج مضطر ( صدر کل ہند مرکزی بزم محمدیؐ ورنگل ، تلنگانہ ) کی اطلاع کے مطابق بزم کے (46) ویں سہ ماہی طرحی نعتیہ مشاعرہ بہ طرح ’’ میری خاموشی بھی محور مدحت سرکارؐ ہے ‘‘ ( ڈاکٹر مشیراحمد نشترؔ ) ( انوار ۔ سرشار ۔ دربار ، قافیہ اور ہے ردیف ) دیا گیا تھا جس پر بیرونی ریاستوں سے 5 ، حیدرآباد سے 9 ، اضلاع تلنگانہ و آندھراپردیش سے 8 جملہ 22 طرحی نعتیں وصول ہوئیں جن نعت گو شعرائے کرام نے اپنی طرحی نعتیں روانہ کیں ان کے اسمائے گرامی ہیں ۔ ڈاکٹر منیب حنفی ، ڈاکٹر زبیر قمر دیگلوری ، مشتاق فریدی ، اقبال خلش ، ڈاکٹر اعجاز مانپوری ، زاہد قادری ، محمود شرفی محمود ، ڈاکٹر عبدالنعیم سلیم ، ڈاکٹر صدیقی بصیرؔ ، فاروق ظہیر ، مظہر رضی ، یوسف روش ، ڈاکٹر سلیم عابدی ، پروفیسر مجید بیدار ، ابو الحسن حسن ، قدیر طاہر ، امجد سلیم امجد ، سید عبدالوہاب قادری حاجی ، محبت علی منان ، عسکر نرملی ، احمد سعید اطہر شامل ہیں ۔ (46 واں سہ ماہی طرحی نعتیہ مشاعرہ ماہ اگسٹ کے آخری ہفتہ میں منعقد ہوگا ۔ تاریخ و مقام مشاعرہ بذریعہ دعوت نامہ ہوگا ۔ جن نعت گو شعرائے کرام نے ابھی تک اپنی طرحی بزم کو روانہ نہ کی ہوں ان سے گذارش ہے کہ اپنی طرحی نعتیں حسب ذیل پتہ پر روانہ کریں تاکہ مشاعرہ میں پیش کی جاسکے ۔
تاج مضطر
’’ کاشانہ نور ‘‘ مکان نمبر 13-8-115 ، نزد مسجد حاجی صاحب قبلہ ، شیر پورہ ، ورنگل
پن کوڈ : 506002
سیل نمبر 9849448284
ای میل mnv12345@gmail.com