یلاریڈی /7 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل یلاریڈی کے کلیانی پراجکٹمیں اپنی جو خارج ہو رہا ہے اسے روک کر زراعت کیلئے کارآمد بنانے کسان مطالبہ کر رہے ہیں ۔ پراجکٹ کے فلڈ گیٹ کے ذریعہ خارج ہو رہے پانی کو روکنے کیلئے کئی مرتبہ متعلقہ عہدیداروں کو توجہ دلائی گئی لیکن کوئی فائدہ نہ رہا ۔ جدید ریاست میں تو کم از کم پراجکٹ کا اخراج آب روک کر زراعت کیلئے کارآمد بنایا جائے ۔ یہی نہیں بلکہ پراجکٹسے کسانوں کی کھیتوں کو زرعی آب سربراہ کرنے کیلئے درپیش اور بائیں جانب نالے تعمیر کروانا ابھی باقی ہیں۔ جبکہ پراجکٹ کی تعمیر پندرہ سال کا طویل عرصہ گذر چکا ہے اور پراجکٹ کے دونوں جانب نالے تیار کرنا مکمل نہ ہوسکا ۔ پراجکٹ کی تعمیر کے اوقت نالے بناتے ہوئے مختلف مواضعات کے کھیتوں کو آب سربراہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔یہ نالے اگر مکمل کرلئے گئے تو منڈل کے تماریڈی ، اناساگر کے کسانوں کو زرعی آب میسر ہونے کا موقع ہوگا ۔ پراجکٹ کی دونوں جانب صرف ڈسٹری بیوٹرس تعمیر کرکے ذمہ داری ختم کرلی گئی ۔ کنال کے کام کا آغاز نہ ہونے پر کسانوں کو زرعی آب نہیں مل رہا ہے ۔ یہ عام انتخابات میں کنالوں کی تعمیرات کی بات کی جاتی ہے اور عمل صفر ہوتا ہے ۔ سیاسی قائدین کی تعیقنات پانی کی طرح بہہ رہے ہیں ۔ کسانوں کو تلنگانہ سرکار سے کئی امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ اس پراجکٹ کے درپیش مسائل فوری حل کرتے ہوئے کسانوں کو راحت پہونچائے گی ۔