کلکٹر ، ایم پی اور دیگر قائدین کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

نظام آباد ۔ /17 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عید کے موقع پر ضلع کلکٹر رام موہن راؤ ، پولیس کمشنر کارتیکیہ رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا ، میئر اکولہ سجاتا ، رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس ، ریڈکو چیرمین ایس اے علیم ، ضلع کانگریس صدر طاہر بن حمدان کے علاوہ دیگر نے اپنے پیام میں مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی ۔ عید کے موقع پر پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا تھا ۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی عید کے انتظامات کو انجام دیا ۔