کلکٹریٹ گھیراؤ پروگرام کامیاب بنانے کی اپیل

کریم نگر۔/21مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ گرام پنچایت وارڈ ممبران فورم کے صدر مہانکالی سرینواس نے گرام پنچایت وارڈ ممبرس ، نائب سرپنچوں کو اجرت، معاوضہ یا تنخواہ کا حکومت کی جانب سے اعلان کا مطالبہ کرتے ہوئے دفتر کلکٹریٹ کے گھیراؤ پروگرام کو کامیاب بنانے کی پرزور اپیل کی۔ یہاں پریس بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہانکالی سرینواس نے کہا کہ ایم پی ٹی سی، ایم پی پی، زیڈ پی ٹیزممبران کو اعزازی اجرت دیا جانا خوشی کی خبر ہے لیکن وارڈ ممبرس، نائب سرپنچوں کو نظر انداز کیا جانا افسوسناک ہے۔