کلکٹریٹ کے روبرو دلت طبقہ کے افراد کا دھرنا

سلطان آباد /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سلطان آباد منڈل کے موضع کنکولہ کے دلت طبقے کے کچھ لوگوں کو حکومت کی جانب سے اراضی دی گئی تھی ۔ جس کے حدود نہیں بتائے گئے ۔ اس زمین پر وہ لوگ کاشت کر رہے تھے ۔ پچھلے تین سالوں سے وہاں کے جاگیرداران کو ہراساں کر رہے ہیں ۔ اس زمین کو استعمال کرنے نہیں دے رہے ہیں ۔ یہ زمین 1990 میں ایکسل پٹہ کے تحت سروے نمبر 221/A میں فی کس 20 گنٹے دی گئی تھی اور وہ لوگ ٹیکس بند رہے 2004 میں حکومت انہیں پاس بک بھی جاری کی تھی ۔ دامنی پلی میں بھی وہاں پر جاگیر اور دلتوں پر اس طرح کا ظلم کر رہے ہے ۔ کنکولہ دامنی پلی کے دلتوں نے کریم نگر کلکٹریٹ کے سامنے دھرنا منظم کیا اور آر ڈی او تحصیلدار کے علم میں بھی یہ بات لائی اور کہا کہ ا پنی زمین کے حدود بتاتے ہوئے ہراساں کرنے والوں سے مکمل تحفظ کی مانگ کی ہے ۔