کریم نگر /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انتخابات کے ضمن میں کلکٹریٹ میں قئم کردہ میڈیا سنٹر کا کریم نگر پارلیمنٹ حلقہ کے انتخابات کے جنرل مبصر ایچ ایس پٹیل نے اتوار کو معائنہ کیا اور ہر میڈیا سنٹر میں دستیاب معلومات و تفصیلات کا مشاہدہ کیا ۔ اخبارات میں انتخابات سے متعلق خبروں کی کلیپنگ کا مشاہدہ کیا اور کہا کہ انتخابات سے متعلق خبروں پر خصوصی توجہ دیں ۔ ہیڈ نیوز ، اعلانات پر ضروری کارروائی کریں ۔ مقامی کیبل نٹ ورک میں تشہیر پر توجہ دیں ۔ مبصر کے ہمراہ کریمے نگر ریونیو ڈیویژنل عہدیدار بی چندرا شیکھر کریم نگر تحصیلدار کے رمیش بابو و دیگر نے شرکت کی ۔