کلکٹریٹ نرمل میں انتخابی تجاویز باکس کا افتتاح

نرمل۔/19 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سرکاری عہدیدار بالخصوص کلکٹریٹ میں سرکاری مصروفیات میں تمام عہدیدارنظر آرہے ہیں۔ آج ضلع نرمل کلکٹر محترمہ ایم پرشانتی نے اپنے دفتر کے احاطہ میں ’’ انتخابی تجاویز باکس ‘‘ کا افتتاح انجام دیتے ہوئے عوام سے گذارش کی کہ وہ اپنے قیمتی مشورہ اور تجاویز لکھ کر اس باکس میں ڈال سکتے ہیں۔ اس موقع پر ایم پرشانتی کلکٹر کے علاوہ جوائنٹ کلکٹر اے بھاسکر راؤ ، آر ڈی او نرمل پرسونا میا اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔