حیدرآباد 31 اکٹوبر (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ چیتنیہ پوری پولیس حدود میں توجہ ہٹا کر ایک شخص کے قبضہ سے تقریباً 7 لاکھ روپئے کا سرقہ کرلیا گیا ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر کرشنا پرساد نے بتایا کہ ایک رائس مل اور چاول کی دوکان کے کلکشن ایجنٹ 40 سالہ بالراج کے قبضہ سے سرقہ کرلیا گیا ۔ بالراج موہن نگر علاقہ کا ساکن ہے اور وہ جگن نامی شخص کیلئے یہاں کام کرتا ہے ۔ وہ آج 6 لاکھ 70 ہزار روپئے کا ایک چیک اور 20 ہزار کا ایک چیک لیکر کینیرا بینک گیا اور وہاں سے رقم حاصل کرنے کے بعد اس نے رقم کو موٹر سیکل کو ڈکی میں رکھ لیا جس کے بعد وہ اپنے مالک کے یہاں جاتے جاتے راستے میں ایک کرانہ دوکان سے رقم حاصل کرنے کیلئے روکا اور اس نے دوکان سے 10 ہزار روپئے لیکر دیکھا کہ اس کی موٹر سیکل کی ڈکی کھلی ہوئی ہے اور رقم غائب ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔