کلوا کرتی میں کانگریس کارکنوں کے اجلاس کا انعقاد

کلواکرتی۔/8فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی نگر پنچایت کانگریس کارکنوں کا ایک اہم اجلاس آج مقامی کانگریس ایم ایل اے ڈاکٹر چلاومشی چند ریڈی کی نگرانی گیسٹ ہاوز میں منعقد ہوا۔ جہا ں پر کارکنوں سے بات کرتے ہوئے ایم ایل اے نے بتایا کہ کانگریس کی رکنیت سازی اس ماہ کی 10تاریخ تک مکمل کرلیں اور ہمارے کارکن اس میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں اور کثیر تعداد میںرکنیت سازی کروائیں جس کے بعد اس ماہ کی 20تا25تاریخ بوتھ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ واضح ہوکہ کلواکرتی میں 20بوتھ اسٹیشن ہیں یہ کمیٹی 13افراد پر مشتمل ہوگی۔ جس کا ہر ماہ میں ایک مرتبہ اجلاس منعقد ہوگا۔ اس کے بعد یہ تمام بوتھ کمیٹیاں مل کر ٹاون کمیٹی تشکیل دیں گی جس کا ہر دو ماہ میں اجلاس ہوگا۔بعد ازاں منڈل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ واضح رہے کہ کمیٹی میں ایس سی ، ایس ٹی، بی سی میناریٹی اور ایک خاتون کو ضرور شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کارکنوں سے جلد سے جلد رکنیت سازی کے کاموں کی تکمیل کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چیرمین بلدیہ سری سیلم کونسلرس سوریہ پرکاش، محمد مقبول، محمدظہیر، عبدالوحید جگدیش، سرینواس ریڈی، سری راملو، گنگادھر ، وجیندر، جگیا و دیگر شامل تھے۔