کلوا کرتی میں نماز تراویح

کلواکرتی ۔ یکم جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسجد صوفی عمر احاطہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم کلواکرتی میں مولانا حافظ و قاری محمد عبدوالکیل حسامی روزانہ تین پارے سنارہے ہیں ۔ نماز عشاء 8.45 بجے خواتین کیلئے بھی انتظام حافظ محمد عبدالرحمن حان ، مسجد تجویدالقرآن میں تین پارے سنارہے ہیں۔ جامع مسجد میں حافظ محمد مزمل حسامی ، مسجد معراج ، حافظ محمد اویس، حافظ محمد احمد رصا ، مسجد ابوبکر صدیق میں حافظ مولانا مرشد احمد ، مدینہ مسجد میں حافظ محمد یسین خان ، مسجد بلال میں حافظ سید غلام رسول ، سوا پاراہ سنارہے ہیں ، جہاں پر نماز عشاء 8.30 بجے ہے۔ مسجد الویزان کے کمیٹی ہال میں تین پارے سنانے کی سعادت حافظ سید عارف حاصل کر رہے ہیں۔ نماز عشاء 8.45 بجے ہوگی۔