کلواکرتی 8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کلوا کرتی گورنمنٹ جونیر کالج میں آج طلبہ قدیم نے اپنے اساتذہ کو یوم اساتذہ کے موقع پر انہیں تہنیت پیش کی جس کی تمام ٹیچروں نے زبردست ستائش کی۔ جبکہ طلبہ کا یہ پروگرام 1985-88 میں کالج میں زیر تعلیم تھاجن میں قابل ذکر محمد خلیل ،روی ،منیر و دیگر نے آج تین زبانوں کے اساتذہ جن میں ہندی، تلگو ، اردو کے ہیں کو شال اور مومنٹو کے ساتھ ہدیہ بھی پیش کیا اور ساتھ ہی ساتھ فی الحال موجود ہیڈ ماسٹر پی ٹی استاد کی بھی شال پوشی و گلپوشی کی گئی ۔ اس موقع پر طلبہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔