کلواکرتی ۔ 17 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : کلواکرتی حلقہ اسمبلی کے لیے پرچہ نامزدگیوں کا ادخال ہنوز جاری ہے ۔ جب کہ آج 6 ویں دن جملہ 9 افراد نے اپنی نامزدگیوں کا ادخال کیا الیکشن آفیسر ایس راجیشور کمار نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 9 امیدواروں میں ایک امیدوار تیسرا پرچہ جب کہ دو امیدواروں نے دوسرا پرچہ داخل کیا ہے ۔ اس طرح کانگریس امیدوار چلاوشی چند ریڈی نے اپنے تینوں سیٹ کی آج تکمیل کی جب کہ بی جے پی اور نیشنلسٹ کانگریس نے اپنا اپنا دوسرا پرچہ داخل کیا ان کے علاوہ تین آزاد امیدواروں نے جن میں ایم لکشمیا ، آزاد امیدوار بی راجو گوڑ ، آزاد امیدوار پی انجینلو کے علاوہ شیوسینا سے انتی ریڈی ارویندر ریڈی بہوجن لفٹ فرنٹ سے بالا سوامی گوڑ اور جناوہانا پارٹی سے وی ہریا نائک نے اپنے اپنے کاغذات الیکشن آفیسر کے سپرد کئے ۔۔