کلواکرتی ۔/10 اپریل، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی حلقہ اسمبلی کے تحت آنے والے تمام 8 منڈلس میں ناگرکرنول حلقہ پارلیمنٹ لوک سبھا کیلئے تمام تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ حتی المقدور کوشش کی گئی ہے کہ تمام مراکز پر ووٹرس کو کسی طرح کی کوئی مشکل نہ ہونے پائے۔ اس طرح اس حلقہ کے جملہ 262 مراکز پر 1216 مرد و خواتین اسٹاف کے ساتھ ووٹنگ مشین تیار ہیں جن کا استعمال اس حلقہ کے جملہ 2 لاکھ 19 ہزار 255 ووٹرس کریں گے۔