کلواکرتی /28 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی اردو میڈیم جونئیر کالج کا نتیجہ تلگومیڈیم انگلش لکچرر کے سبب تکلیف دہ رہا ۔ گذشتہ تین سال سے پورے کالج میں اردو میڈیم کے طلبہ ہی ٹاپر رہے ۔ امسال تحسین بیگم 859 نمبر حاصل کرتے ہوئے ٹاپر آئی ۔ تفصیلات کے بموجب امسال اردو میڈیم میں جملہ 26 طلبہ نے داخلہ لیا اور 26 نے امتحان بھی تحریر کیا جس میں تمام طلبہ نے تمام مضامین میں صد فیصد نمبرات حاصل کئے ۔ 18 طلبہ نے کامیابی حاصل کی اور 8 طلبہ امسال ناکام رہے وہ بھی صرف انگلش میں کم نمبرات کے سبب یہ 8 طلبہ دیگر مظامین میں صد فیصد نمبرات حاصل کئے لیکن انگلش لکچرار کا تلگو میڈیم سے تعلق اور پورا لکچرر تلگو میں ہونے کے سبب طلبہ کو نقصان اٹھانا پڑا کہ تمام مضامین میں تو صد فیصد نمبر طلبہ حاصل کئے ۔ صرف اور صرف انگلش ہی نمبرات کی کمی کے سبب ناکامی کی تکلیف برداشت کرنا پڑا اور سب سے اہم اور قابل مخربات یہ ہے کہ گذشتہ دو سال سے اردو میڈیم کے طلبہ ہی کالج ٹاپر بنا رہے ہیں اور امسال بھی اردو میڈیم طالبہ تحسین تبسم نے جملہ 859 نمبرات حاصل کرتیہ وئے کالج ٹاپر بنی ہیں جس کیلئے ذمہ داران کلواکرتی نے طالبہ اور ان کے والدین کے ساتھ ساتھ ان کے اساتذہ کو مبارکباد دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اردو میڈیم کے ساتھ اگر مکمل انصاف کیا جائے تو مکشل نہیں کہ اردو میڈیم کا نتیجہ سو فیصد کامیاب رہے گا ارباب مجاز سے مطالبہ ہے کہ اردو میڈیم کیلئے تمام اساتذہ اردو میڈیم ہی سے فراہم کئے جائیں تو ان طلبہ کا مستقبل شاندار روشن ہوگا ۔