کلواکرتی 11 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی پولیس اسٹیشن میں آج ایک تحریری رائے پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی شاد نگر چیرمین بلدیہ سری سیلم وائس چیرمین محمد شاہد کی موجودگی میں طلباء و طالبات، خواتین، رپورٹرس حضرات نے حصہ لیا اور اپنی اپنی رائے تحریر کی۔ تلنگانہ حکومت نے پولیس محکمہ میں ترقی اور بھی زیادہ کارکردگی کیلئے کن کن اصلاحات کو لایا جائے تو بہتر ہوگا اس کے تحت ہر ایک پولیس اسٹیشن میں اس طرح کا ایک تحریری رائے کیلئے اجلاس منعقد کیا تھا جس میں آج یہاں کے اسکولس، کالجس کے ساتھ کئی ایک خواتین و دیگر نمائندوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی دھرونا چاریلو نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی حکومت چاہتی ہے کہ اس شعبہ کو اور بھی زیادہ فعال اور کارکرد بنایا جائے اور ساتھ ہی ساتھ خواتین کیلئے بھی کوٹہ مقرر کیا جائے اور دیگر جملہ 11 اُمور پر عوام رائے حاصل کررہی ہے جن کو مدنظر رکھتے ہوئے اس شعبہ کو بھی زیادہ کارگر بنایا جائے گا۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد کے ساتھ چیرمین، وائس چیرمین، ڈی ایس پی کلواکرتی، ویلدنڈھ، مخدوم علی و دیگر موجود تھے۔