کلواکرتی ۔ 31 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی نگر پنچایت کا آج بجٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں 13 کروڑ 95 لاکھ روپئے پر مشتمل تھا جس میں کئی ایک طرح کے آمدنی اور خرچ کے حسابات پیش کئے گئے جبکہ یہ بجٹ امید پر بنایا گیا ہے جبکہ بجٹ میں سب سے زیادہ آمدنی ہر ہفتہ منعقد ہونے والے بیل بازار سے ہے جہاں پر سالانہ ہراج کے ذریعہ عوام کو لیس پر دیا جاتا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں اس بازار سے 105 کروڑ کی آمدنی کا اندازہ لگایا گیا ہے اور اسی طرح بی پی یس / ایل آر ایس کے ذریعہ 1.20 کروڑ کی آمدنی کا اندازہ لگایا گیا ہے جبکہ اس بجٹ میں ایس سی ، ایس ٹی کیلئے 15 فیصد اور لمباڑا طبقہ کیلئے 75 فیصد اور خواتین کیلئے 5 فیصد حصہ مقرر کیا گیاہے اس طرح جملہ آمدنی 1395 ہوگی جس میں خرچ 12,91,39 ہونگے اور سلک 103.61 رہیگا جبکہ سب سے زیادہ خرچ تنخواہ ہوں اور دیگر الاؤنس پر خرچ ہوگا جو کہ ایک کروڑ 94 لاکھ 24 ہزار پر مشتمل ہوگا اس موقع پر اپوزیشن جی آنند کمار نے تشہیر کییلئے خرچ ہونے والے ذرائع میں اردو میڈیا کو کیونکر حصہ نہیں دیا جاتا ہے پوچھنے پر کمشنر بلدیہ نے آئندہ سے ضرور بہ ضرور اردو میڈیا کو بھی مختلف ذرائع سے تشہیر کیلئے مواد دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ اس موقع پر ایک خاص بات یہ دیکھنے کو ملی کہ اکثر کونسلرس کو بجٹ اجلاس کیسا ہوتا ہے نہیں معلوم اور مطالبہ کیا کہ اس تعلق سے تفصیلی طور پر کونسلرس کو بتایا جائے جس پر کمشنر بلدیہ محمد صابر علی نے بجٹ کیا ہے اور کیونکر پیش کیا جاتا ہے تفصیلی طور پر بجٹ سے سب کو آگاہ کیا ۔