کلواکرتی /8 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی گورنمنٹ ہاسپٹل میں چیک اپ کیلئے پہونچے مُدون کی متوطن خاتون جنگماں 55 سالہ کو بعد چیک اپ کے گھر روانہ کردیا گیا ۔ کانسٹیبل جرنی کانت کے مطابق مدون گاؤں میں فیاکٹری میں کام کرنے والے بنگال کے متوطن کالو شیخ 25 سالہ نے کام سے واپسی پر نشے کی حالت میں مکان میں تنہا مقیم پاکر55 سالہ جنگماں کو زنابالجبر کرکے راہ فرار اختیار کیا ہے ۔ جس کی پولیس کو تلاش ہے ۔ کیس بک کی جاکر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے ۔