کلواکرتی /16 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی حلقہ اسمبلی کے راگھائے پلی کے پاس موجود چیک پوسٹ کے پاس آج دوران تنقیح سی آئی ویلنڈہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گیارہ لاکھ 5 ہزار روپئے ضبط کئے ۔انہوں نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ مہاتما ریڈی ولا گوپال ریڈی عمر 47 چوک ایس ای ایس میں برسر کار ہیں ۔ جوکہ سائی نگر کالونی ناگول کے رہنے والے ہیں ۔ اپنی گاڑی میں یہ رقم لیکر ناگرکرنول جارہے تھے جہاں ان کے زمین کی رجسٹری ہونے والی تھی ۔ پولیس نے یہ رقم ضبط کرتے ہوئے آئی ٹی عہدیداروں کے حوالے کی ۔ اس موقع پر کلواکرتی ای نرسمہلو ، ویلدنڈہ ایس آئی ویرا بابو کانسٹیبل محمد ، ناگیا و دیگر موجود تھے ۔