کلواکرتی میں ہفت روزہ یوم تاسیس تقاریب کا آغاز

کلواکرتی۔ 2 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں آج جشن تلنگانہ ہفت روزہ کا آغاز دفاتر پر پرچم بلند کرتے ہوئے کیا گیا جس کے بعد کیک کاٹ کر جشن منایا گیا۔ صبح سب سے پہلے مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر یلاومشی جندر ریڈی نے ایم پی ڈی او آفس میں پرچم بلند کیا۔ جس کے بعد حاضرین کی مٹھائی اور دیگر لوازمات سے خاطر تواضع کی گئی چیرمین بلدیہ نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دیگر پروگراموں کی طرح یوم تاسیس کو بھی ہر سال جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا جس کے مقامی تحصیل آفس میں ایم آر او شیام سندر نے بھی پرچم لہرایا۔ اسی طرح پولیس اسٹیشن، بس ڈپو اور دیگر دفاتر بھی پرچم بند لہرا کر تاسیس تلنگانہ منایا گیا اورسبھی دفاتر کو برقی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ تمام کونسلرس اور آفیسر ، MPDO یادیا، MRO شیام سندر، کمشنر بلدیہ، محمد صابر علی، یلاومشی، چندر ریڈی کونسلرس ، بی آنند کمار، چیرمین بلدیہ سری سیلم، وائس چیرمین محمد شاہد، کونسلرس وشنووردھن ریڈی، غوثیہ بیگم، یادگرا چاری، مسز محمد مقبول احمد اور دیگر موجود تھے۔