کلواکرتی میں کانگریس اور ٹی آر ایس دونوں حلقوں میں جشن

کلواکرتی۔/30ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں آج دوپہر زبرست آتشبازی کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ واضح ہو کہ 28تاریخ کو ہوئے مقامی ایم ایل سی انتخاب کا آج جب نتیجہ منظر عام پر آیا تو حلقہ محبوب نگر سے دو سیٹوں میں ایک ٹی آر ایس اور ایک کانگریس نے جیت حاصل کی جس کے سبب دونوں پارٹیوں کے قائدین نے اپنے اپنے امیدوار کی کامیابی پر زبردست آتشبازی کی۔ جبکہ پہلے ہی سے یہ اندازہ لگایا جارہا تھا کہ دونوں پارٹیوں کو ایک ، ایک سیٹ حاصل ہوگی جوکہ بالکل درست ثابت ہوئی۔ انتخاب سے قبل آپس میں دونوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت بھی ہوئی تھی لیکن امید کے سہارے دونوں میں اتفاق نہیں ہوپایا۔ جیت حاصل کرنے والوں میں ٹی آر ایس سے بریلنٹ گروپ آف اسکولس کے چیرمین کے سی ریڈی نارائن رہے جنہوں نے اسمبلی انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کرتے ہوئے چوتھے مقام پر تھے۔ اس طرح کانگریس کے دامودھر ریڈی ہیں جو کہ قدیم کانگریسی ہیں جنہیں ٹی آر ایس قائدین نے بھی اپنا ووٹ دیا۔