کلواکرتی میں کئی مکانات میں سرقہ

بھوک سے پریشان سارقوں نے کھانا پکاکر بھی کھایا
کلواکرتی /20 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی میں رات دیر گئے چوروں نے پولیس اسٹیشن سے متصل پیچھے کی کالونی اندرا نگر میں کئی ایک مکانات میں چوری انجام دی جبکہ پولیس کے صرف دو مکانات کے کیس درج کئے جبکہ 5 سے زائد مکانوں میں چوروں نے چوری کی منجولا ، رویندر چاری اندرا جوکہ اپنے لڑکے کے ساتھ حیدرآباد گئے ہوئے تھے آج صبح جیسے ہی گھر پہونچے ان کے مکان کے دروازے ٹوٹے ہوئے تھے ۔ تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ گھر میں نقد رقم 85000 روپئے چوری ہوگئی ۔ اسی طرح اسی علاقے کے ایک اور سہادیو جوکہ اپنے افراد خاندان کے ہمراہ گھر کی چھت پر سو رہے تھے کہ چوروں نے ان کے مکان میں موجود سونا چاندی کے مختلف اشیاء لیکر فرار ہوگئے جس کی مالیت 85001 روپئے بتائی گئی جبکہ ان کے علاوہ ایک اور مکان میں بھی چوروں نے بھوک سے مجبور ہوکر کھانا بناکر کھانے کے بعد سامان لیکر فرار ہوگئے ۔ اسی طرح گورنمنٹ ہاسپٹل کے کوارٹرس میں موجود ڈاکٹر سوجنیا کے مکان میں بھی چوروں نے چوری کی جبکہ اسلام پورہ کے ایک اور مکان میں چوروں نے چوری کی کوشش کی جہاں پر ایک بائیک کا لاکھ کھولنے میں کامیاب ہوگئے لیکن اسٹارٹ نہ ہونے کے سبب چھوڑ دیئے اور گھر کے تالے کو توڑنے کی بھی کوشش کی لیکن اس میں بھی ناکام ہوئے اس طرح ایک ہی رات چوروں نے کئی ایک ایسے گھروں کو نشانہ بنایا جہاں پر گھروں کو تالے ہو یا پھر گھر وال اوپر چھتوں پر آرام کر رہے ہوں جبکہ قابل غور بات یہ ہے کہ جہاں پر چوریاں ہوئی ہیں یہ علاقہ پولیس اسٹیشن سے بالکل متصل ہے صبح جیسے ہی چوریوں کی بات عام ہوئی پولیس نے ڈاگ اسکواڈ کے ذریعہ اور فنگر پرنٹس کے ذریعہ چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ ایس آئی روی نے تیقن دیا کہ جلد سے جلد ان چوروں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ۔