کلواکرتی میں پرامن بلدی انتخابات 80 فیصد پولنگ

کلواکرتی /31 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی میں منعقدہ بلدیہ انتخابات پر آج پولنگ پرامن ہوگئی ۔ صبح 7 بجے سے ہی عوام نے پولنگ سنٹر کا رخ کیا اور ووٹ ڈالنے کیلئے قطار میں لگ گئے جبکہ سب سے زیادہ پولنگ وارڈ نمبر 11-12، 13-14 پر دیکھی گئی ۔ دوپہر تک قطار میں لوگ ٹہرے رہے پولنگ سنٹر نمبر 11 پر ووٹنگ سی سی کیمروں کی نگرانی میں عمل میں آئی جب آج تمام سنٹرس پر پولیس کا سخت بندوبست رہا ۔ ای ویرا بابو اے بکشاپتی ، اسسٹنٹ ڈی ایس پی نے اپنی راست نگرانی میں پولنگ کو پرامن بنایا جبکہ جوائنٹ کلکٹر ایل شرمن نے تقریباً 12 بجے گورنمنٹ جونئیر کالج پہونچکر ووٹنگ کا مشاہدہ کیا اور عوام سے انتظامات کی بات دریافت کیا ۔ جبکہ صبح پولنگ سنٹر نمبر 13-14 کے پاس ٹی آر ایس کانگریس وائی ایس آر کانگریس کے درمیان ہلکی سے کشیدگی ہوئی ۔ بروقت اقدام کرتے ہوئے ایس آئی ویرا بابو DSP نے وہاں سے تمام لوگوں کو پیچھے ڈھکیل دیا ۔ صبح کے اوقات میں بعض پولنگ بوتھس پر عوام کو الجھنوں میں ڈال دیا گیا ۔ عوام اپنا ووٹ لیکر پہنچنے پر انہیں بلدیہ کی جانب سے دی گئی چٹی لانے کیلئے واپس کردیا گیا کئی ایک خواتین کو دوڑ دھوپ کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ الیکشن کمشنر محمد صابر علی کے علم میں یہ بات لائی گئی تو انہوں نے جو بھی چٹی لیکر آئے انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی ۔