کلواکرتی میں وائی ایس آر کے پتلہ کی تنصیب روک دی گئی

کلواکرتی /9 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی میں وائی ایس آر قائد شرمیلا کی پرسہ یاترا کی آمد کے موقع پر کلواکرتی بس اسٹانڈ کے سامنے موجود چبوترے پر وائی ایس آر کے پتلہ کو نصب کرنے سے روک دیا گیا ۔ گذشتہ رات جب ان کے پتلہ کو رکھا جارہا تھا پولیس نے آکر روک دیا اور بتایا کہ کلکٹر کی جانب سے ان کی اجازت نہیں دی ۔ اس مسئلہ پر کچھ دیر کیلئے توتو میں میں ہوئی جب تک پتلہ چبوترے پر چڑھادیا گیا تھا ۔ اس درمیان ضلع کنوینر ایڈماکشٹا ریڈی کے مداخلت کرتے ہوئے جوں کا توں موقف کو رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے کارکنوں کو وہاں سے واجپس بلالیا جس کے بعد تمام کارکن واپس اپنے گھروں کو چلے گئے ۔ جس کے سبب آج یہاں پر وائی ایس آر کے مجمہ کا افتتاح عمل میں نہیں آئے گا ۔ بلکہ محبوب نگر چوراستہ میں عوام سے خطاب کرنے پر ہی اکتفا ہوگا ۔