کلواکرتی۔/30مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی گورنمنٹ ہائی اسکول میں تین ٹیچرس دوران امتحان طلبہ کو نقل نویسی اور چٹھیاں دینے کیلئے اولیاء طلبہ سے رقم حاصل کرتے ہوئے ہوٹلس میں کھانے اور موج مستی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے وائی ایس آر اسٹوڈنٹس صدر آنند گوڑ نے آج ایم آر او شیام سندر کو میمورنڈم حوالے کیا اور ان کے خلاف ایکشن لینے کی درخواست کی۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول کے تین ٹیچرس سنجیو کمار، راجو، مدھوسدن یہ تین ٹیچرس امتحان ہال میں رہتے ہوئے طلبہ کو نقل نویسی میں مدد کررہے ہیں جبکہ قانون کے حساب سے صرف ایک ہی سی سی کو رکھنا چاہیئے لیکن یہاں پر بیک وقت تین سی سی کو رکھ کر کام چلایا جارہا ہے۔ جب اس سلسلہ میں ہیڈ ماسٹر ارمیلا سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے اپنی مرضی بتائی۔ اسی وقت آنند گوڑ نے ڈپٹی ڈی ای او سے فون پر ربط کیا اور تمام تفصیلات بتائی تو کل حاضر ہوکر تحقیقات کا تیقن دیا۔ آنند گوڑ نے آج ایم آر او سے ملاقات کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر پر قانونی کارروائی کرنے اور تین ٹیچرس کو معطل کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا اور دوسرے سی سی کا تقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جب سے امتحان شروع ہوئے ہیں یہ افراد روزانہ 2تا3بجے ہوٹل میں بریانی کھارہے ہیں اور طلبہ کی رقومات سے مزے کررہے ہیں۔ آنند گوڑ، یوسف، یوتھ کانگریس کے ناگرجن گوڑ و دیگر موجود تھے۔