کلواکرتی 29 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی حلقہ اسمبلی کے منڈل ویلونڈھ میں آج تُرکلا کنٹہ تالاب میں مشن کاکتیہ کے تحت کاموں کا آغاز عمل میں لایا گیا جس میں مہمان خصوصی وزیر صحت سی لکشما ریڈی اور ایم ایل سی کیسی ریڈی نارائن ریڈی، حلقہ کے ممبر اسمبلی ومشی چندر ریڈی، سابق ایم ایل اے جئے پال یادو اور ٹی آر ایس قائد جی سرینواس ریڈی کے علاوہ کئی قائدین موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر صحت نے کہاکہ چیف منسٹر تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے جی جان سے محنت کررہے ہیں اور اگلے تین چار سال میں ہمارا تلنگانہ بنگارو تلنگانہ بن جائے گا۔ عوام کو بھی چاہئے کہ ہم سب مل کر اس مہم کو آگے بڑھائیں اور تلنگانہ کی ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ رکن اسمبلی نے کہاکہ عوام بھی حکومتوں کی اسکیموں کے نفاذ کے لئے عہدیداروں اور نمائندوں سے رابطہ میں رہیں اور ان کی تکمیل اور پایہ داری کے لئے ان اسکیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیتے رہیں۔