کلواکرتی میں مساجد کے پاس بلدی انتظامات کا جائزہ

کلواکرتی یکم / جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تمام محکمے کے عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیں ۔ کلواکرتی ایم ایل اے ڈاکٹر چلاومشی چندر ریڈی نے آج شہر کے تمام م ساجد کا ہمراہ کمشنر بلدیہ محمد صابر علی کے دورہ کیا اور انتظامات و دیگر مسائل کے سلسلہ میں بات چیت کی اور مسلمانان کلواکرتی کو رمضان کی مبارکباد پیش کی ۔ مسجد الویزان جامع مسجد مدینہ مسجد ابوبکر صدیق مسجد ، مسجد صوفی عمر کو پہونچ کر ذمہ داران سے تفصیلی بات چیت کی ۔ جس کے برقی پول ، کم وولٹیج کی شکایت پر فوراً ان کے ہمراہ موجود AD سبھاش کو فی الفور ان کاموں کی تکممیل کو کہا جبکہ مسجد الویزان میں پانی کی موٹر اور فرش کا انتظام کرنے کا بھی تیقن دیا ۔ اس کے آر آینڈ بی گیسٹ ہاوز میں تمام محکموں کے ذمہ داران ، کمشنر بلدیہ محمد صابر علی اے ڈی سبھاس ، گیاس ایجنسی نرسمہا ، سیول سپلائی سید مسعود وغیرہ کی موجودگی میں میڈیا کو بتایا کہ روزآنہ شام 6 بجے تا رات 11 بجے بغیر کسی رکاوٹ کے بجلی موجود رہے گی اور جہاں جہاں مساجد ہیں برقی پول ، لو وولٹیج کا مسئلہ ہ جلد سے جلد ایک دو دن میں مکمل کرنے اور ایک کیلو زائد شکر دینے اور فوراً مسلمانوں کو گیاس سلینڈر دینے اور بلاوقفہ پانی سپلائی کو حکم دیا ۔ تمام عہدیداروں نے ان تمام امور کو راست اپنی نگرانی میں انجام دہی کا وعدہ بھی کیا ۔