کلواکرتی ۔ /2 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی مستقر پر نامعلوم شخص کی قتل کی واردات پیش آئی جبکہ ثبوت کو مٹانے کیلئے نعش کو جلانے کی کوشش کی گئی ۔ سرکل انسپکٹر بکشاپتی راؤ ایس آئی ویرا بابو کے مطابق انہیں اطلاع ملی کے ایک شخص کی نعش سبھاش نگر مولانا کی موزکی بھٹی کے بازو پڑی ہوئی ہے ۔ فوراً پولیس جائے واقعہ پہنچی اور ڈاگ اسکواڈ کو طلب کیا گیا ۔ محبوب نگر سے ڈاگ اسکواڈ ایک بجے پہنچا اور وہاں پر موجود ایک رسی چپل اور رومال جبکہ مارنے کیلئے استعمال کیا گیا ایک بڑا پتھر اور دیوار پر موجود خون کے دھبے کی بو سونگھ کر بس اسٹانڈ پہنچا جہاں جھاڑیوں میں 2 تیل کے ڈبے ملے ۔ ڈاگ اسکواڈ تمام بس اسٹانڈ گھوم کر واپس جائے واقعہ پہنچا ۔ اس درمیان ایک عورت نے مقتول کو اپنا بھائی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا اور بتایا کہ مقتول کا چھوٹا بھائی مریکل گاؤں نارائن پیٹ منڈل سے آرہا ہے اس کے آنے کے بعد ہی صحیح طور پر معلوم ہوگا ۔ اس عورت نے بتایا کہ مقتول لاری ڈرائیور ہے جو راجستھان میں گاڑی چلاتا ہے ۔ یہ عورت مریکل سے مریال گوڑہ جارہی تھی ۔ یہاں بس اسٹانڈ میں اس کو اطلاع ملی کے کسی شخص کا قتل ہوا ہے تو جاکر دیکھنے پر اس کے بھائی ہونے کا پتہ چلا ۔ محبوب نگر سے مریال گوڑہ جانے کیلئے یہاں پر بس بدلنا پڑتا ہے ۔ بعد پنچنامہ کے نعش کو سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا اور ڈاگ اسکواڈ نے قتل میں استعمال پتھر کو اپنے ساتھ لیکر گئی ۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد تفصیلات کہا ۔
ولیج سکریٹری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
قاضی پیٹ ۔ /2 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے آج ولیج پنچایت سکریٹری وینکٹ پور ولیج اینڈ منڈل ضلع ورنگل کو آج اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ آندھرا بینک گھن پور کے قریب واٹر پلانٹ کی منظوری کیلئے جانبداری برتنے کیلئے ایک شخص سے 5 ہزار روپئے رشوت قبول کررہے تھے ۔ بعد ازاں انہیں اے سی بی کی خصوصی عدالت حیدرآباد میں پیش کردیا گیا ۔