کلواکرتی /15 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی کلواکرتی میں منعقدہ ایم پی ٹی سی و زیڈ پی ٹی سی انتخابات میں عوام نے پارٹیوں کو زیڈ پی ٹی سی سیٹ برابر تقسیم کیک ۔ جس کے کلواکرتی ، نلکٹہ پلی میں زیڈ پی ٹی سی کانگریس کے اور ویدنڈہ ماڈگل میں ٹی آر ایس کے اور آمنگل میں بی جے پی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔ جبکہ حلقہ کلواکرتی میں کانگریس کے ایم پی ٹی سی 7 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔ جبکہ 3 ٹی آر ایس کے نمائندوں نے کامیابی حاصل کی ۔ کلواکرتی سے تلگودیشم کا مکمل صفایا ہوا ۔ اسی طرح آمنگل منڈلس کے جملہ 18 ایم پی ٹی سی میں سے کانگریس نے 4 بی جے پی نے 8 ٹی آر ایس نے ایک تلگودیشم نے 3 اور آزاد امیدواروں میں سے 2 نے کامیابی حاصل کی ۔ اسی طرح ماڈگل منڈل کے جملہ ایم پی ٹی سی 14 میں سے کانگریس نے 8 ٹی آر ایس نے 6 سیٹس حاصل کی جبکہ یہاں سے بھی ٹی ڈی پی کا صفایا ہوا ۔ اسی طرح ولانڈھ منڈل کے 13 ایم پی ٹی سی میں سے کانگریس نے 3 ٹی آر ایس 6 بی جے پی 2 آزاد 2 سیٹس حاصل کی اسی طرح تلکنڈھ پلی منڈل کے ایم پی ٹی سی 15 میں سے کانگریس نے 10 ٹی آر ایس نے 4 اور ایک تمام گاؤں والا کا متفقہ امیدوار نے کامیابی حاصل کی ۔ اس طرح اس حلقہ کی عوام نے جہاں ٹی آر ایس کو تلنگانہ تحریک چلانے پر جو سیٹ دیکر شکریہ ادا کیا ہے اسی طرح کانگریس کی جانب سے تلنگانہ دئے جانے پر انہیں بھی دو سیٹس دیکر ان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔ جبکہ بی جے پی نے پارلیمنٹ میں تلنگانہ کے بل کی تائید کرنے پر انہیں بھی ایک سیٹ دیکر انہیں بھی مایوسسی سے روکا ہے جہاں بلدیہ انتخابات میں کانگریس ٹی آر ایس اور وائی ایس آر بی جے پی نے کچھ کچھ سیٹس حاصل کی تھیں اسی طرح اس میں بھی کسی نے اکثریت حاصل نہیں کی ۔ ان نتیجوں کو دیکھتے ہوئے عوام میں الجھن پیدا ہوگئی ہے کہ کون اسمبلی کیلئے یہاں سے منتخب ہوتا ہے ۔ کیونکہ عوام کی رائے کچھ اور ہوتی ہے نتیجہ کچھ اور نکل رہا ہے ۔ بہر کیف کسی ایک پارٹی کو اکثریت کا حاصل نہ ہونا نہیں اپنے کارکردگی پر سونچ و بچار کی دعوت دیتی ہے لہذا اب 16 تاریخ کو ہی پتہ چلے گا کہ کس پر عوام بھروسہ کریت ہوئے جیت کا پروانہ دینے والی ہے ۔