کلواکرتی میں سڑک حادثہ دو کی موت دو شدید زخمی

کلواکرتی /3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تفصیلات کے مطابق روی کمار اور ہری عمر 30 تا 35 سال متوطن امرآباد اپنے بچوں کے ہمراہ انڈیکا کار کے ذریعہ اپل پلی سے حیدرآباد جارہے تھے کہ ہری کمار گاڑی ڈرائیو کلواکرتی کے ونگور گیٹ کے پاس توازن کھو بیٹھے اور گاڑی جھاڑ سے ٹکرانے کے بعد پلٹ گئی جس کے نتیجہ میں ہری کمار 35 سال موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ روی کمار حیدرآباد دواخانہ منتقلی کے دوران راستے میں ہی فوت ہوگئے جبکہ روی کمار کی بیوی اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا جس کو حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے ۔ روی کمار اور ہری کمار دونوں سگے بھائی ہیں ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرتے ہوئے نعشوں کو سرکاری دواخانہ کلواکرتی منتقل کردیاگیا ہے ۔